یمن کا معاملہ خوش اصلوبی سے حل کیا جانا پاکستان کی خواہش ہے: صدر ممنون حسین

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ صدر پاکستان ممنون حسین اور یورپی یونین کے سفیر کے مابین ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جنگ کی بجائے خوش اصلوبی سے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے سفیر سے الوداعی ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان اپنے دوست ممالک سےمسلسل رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کیلئے غور و فکر کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال سے خطے پر شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے اسی لیے پاکستان کی خواہش ہے کہ معاملے کو جلد از جلد پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :