یمن میں کسی بھی پاکستانی پر حملہ ریاست پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا: دفتر خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:22

یمن میں کسی بھی پاکستانی پر حملہ ریاست  پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ یمن میں جاری حکومتی و اتحادی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران وہاں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے پاکستانی کی جانب سے سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے حوثی باغیوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی پر حملہ کیا گیا تو اسے پاکستانی ریاست پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے واضح اشار دیا گیا ہے کہ اگر یمن میں کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اس کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔یاد رہے اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بتایا جاچکا ہے کہ پاکستان کے 700 فوجی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر سعودی فوج کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف لڑ نے کیلئے تیار ہیں۔