کوئی پاکستانی فوجی یمن میں موجود نہیں: دفتر خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:05

کوئی پاکستانی فوجی یمن میں موجود نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ یمن میں جاری حوثی باغیوں کے ساتھ جنگ کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ کے لیے یمن میں کوئی پاکستانی فوجی نہیں بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا کوئی فوجی اس وقت یمن میں موجود نہیں ہے اور نہ ہی وہاں کسی بھی قسم کا پاکستانی اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ نہ تو پاکستان کی جانب سے کوئی فوجی یمن بھیجا گیا ہے اور نہ ہی پہلے سےوہاں کوئی فوجی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :