قومی ایکشن پلان کے تحت تین ماہ کے دوران 28 ہزار سے زائد آپریشنز کرکے 32 ہزار سے زیادہ افراد کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا،
ان کارروائیوں کے دوران 37 دہشتگرد بھی مارے گئے ،حراست میں لیے گئے افراد میں سے 727 خطرناک دہشتگردبھی شامل ہیں، 61 قیدیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا، اسٹیٹ بینک نے قومی ایکشن پلان کے تحت 120 اکاؤنٹ کو منجمدکیا‘ سکیورٹی اداروں کی وزیر اعظم کو رپورٹ
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:56
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) ملک بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت تین ماہ کے دوران 28 ہزار سے زائد آپریشنز کرتے ہوئے 32 ہزار سے زیادہ افراد کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ،پنجاب سے 2798، سندھ سے 6467، خیبر پختوانخواہ سے 18619، بلوچستان سے 3483، اسلام آباد سے 762، آزاد جموں و کشمیر سے 9، گلگت بلتستان سے 30 اور فاٹا سے 179 افراد کو حراست میں لیا گیا،ان کارروائیوں کے دوران 37 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ اس دورانیے میں حراست میں لیے گئے افراد میں سے 727 خطرناک دہشتگردبھی شامل ہیں۔
۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں قومی ایکشن پلان کے تحت 24 دسمبر 2014 ء سے 25مارچ 2015 ء تک کی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس پلان کے تحت 28 ہزار 500 سے زائد آپریشنز کرتے ہوئے 32 ہزار سے زائد افراد کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 37 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ اس دورانیے میں حراست میں لیے گئے افراد میں سے 727 خطرناک دہشتگردبھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں 61 قیدیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا، جن میں پنجاب سے 47، سندھ سے 11، خیبر پختوانخواہ سے ایک اور آزاد جموں و کشمیر سے دو قیدی شامل ہیں۔پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 3938 افراد کو حراست میں لیا جن میں پنجاب سے 3214، سندھ سے 176، خیبر پختوانخواہ 451، بلوچستان سے 3اور اسلام آباد سے 94 افراد شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر پر مجموعی طور پر 887 مقدمات درج کیے گئے جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 707، سندھ میں 38، خیبر پختوانخواہ میں 83، بلوچستان میں 11، اسلام آباد میں ایک، آزاد جموں و کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں ایک مقدمہ شامل ہے جبکہ ان الزامات کے تحت سکیورٹی اداروں نے 918 افراد کو گرفتار اور 70 دکانوں کو سیل کیا۔رپورٹ کے مطابق 18 ہزار 855 افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا، خیبر پختوانخواہ سے 5996، بلوچستان سے 798، آزاد جموں و کشمیر سے 11216، اسلام آباد سے ایک، گلگت بلتستان سے 2اور فاٹا سے 842 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا جبکہ اس حوالے سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر 64 مقدمات درج کرکے 83 افراد کو گرفتار اور 101.7 ملین روپے بازیاب کرائے۔ایف آئی اے نے مشتبہ ٹرانزیکشنزپر بھی9مقدمات درج کیے جبکہ منی لانڈرنگ کے 57 مقدمات درج کرکے پچاس افراد کو حراست میں لیا گیا۔اسٹیٹ بینک نے قومی ایکشن پلان کے تحت اس دورانیے میں 120 اکاؤنٹ کو منجمدکیا۔موبائل فون کمپنیوں نے نادرا کے تعاون سے پانچ کروڑ 94 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق کی۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.