فروری میں پاکستانی کمیونٹی کو یمن سے نکلنے کا کہہ دیا تھا‘سرتاج عزیز،27 فروری کو سفارتخانہ بند کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دیدی تھی‘ مشیر خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:55

فروری میں پاکستانی کمیونٹی کو یمن سے نکلنے کا کہہ دیا تھا‘سرتاج عزیز،27 ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت یمن میں پاکستانی کمیونٹی کو فروری میں ہی نکلنے کا کہہ چکی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا کہ انہوں نے تو 27 فروری کو سفارتخانہ بند کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دیدی تھی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ، جہاز روانہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :