کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات آئین کے آرٹیکل 25اور 17 (2)کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔