تھا نہ کو رال پولیس کی کارروائی، سا دہ لو ح شہر یو ں کو ملازمت کا جھا نسہ دے کر رقم بٹو رنے والا گروہ گرفتار،

ملزمان کے قبضہ سے کا ر، جعلی کر نسی ، نقدی، غیر قانونی اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تھا نہ کو رال پولیس نے سا دہ لو ح شہر یو ں کو ملازمت کا جھا نسہ دے کر ان سے رقم بٹو رنے اور جعلی نو ٹ بنا نے والے4رکنی گر وہ سمیت د یگر جر ائم میں ملو ث 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کا ر، جعلی کر نسی ، 10ہزارروپے ، اسلحہ نا جا ئز اسلحہ پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حا صل کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ کو رال پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ غو ری ٹا ؤن فیز فائیو فکر ائی پلا زہ میں نا معلو م ملزمان سا دہ لو ح لو گو ں کو ملازمت کا جھا نسہ دیکر رقم بٹو رنے کے ساتھ ساتھ ، جعلی نو ٹ بھی بنا تے ہیں اس اطلا ع پر ایس پی رورل ، یا سر آ فرید ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر تھا نہ کو رال پویس کے ایس ایچ او انسپکٹر جمشید خا ن ، سب انسپکٹر غلا م محمد شاہ و دیگر پولیس ملازمان نے غو ری ٹا ؤ ن فیز فا ئیو فکر ائی پلا زہ میں ریڈ کر کے چا ر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد عرفان الحق ولد عبد الغنی سکنہ رحیم یا ر خا ن ، ، محمد با بر خا ن ولد محمد اکر م خان سکنہ ضلع بہا ولنگر ، مقصود الحسن ولد محمد صدیق سکنہ بہا ولنگر اور محمد احسان الحق ولد عبد الغنی سکنہ رحیم یا ر خا ن کو گرفتار کر لیا۔ دوران تلا شی 10ہزارروپے کے جعلی نو ٹ بر آمد کر کے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ گر وہ سادہ لو ح شہر یو ں کو نو کر یو ں کو جھا نسہ دیکر ان سے رقم بٹو رتے تھے ۔

ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیاگیا ۔ علا وہ ازیں تھا نہ آ بپا ر ہ پولیس نے ملزم محمد فا روق سے مہر ان کا ر نمبر MR-AB-458قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔ تھا نہ مار گلہ پولیس نے دو ملزمان اشرف اور معروزہ جو کہ افغا نی ہیں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے۔

تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عدیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100روند پسٹل 30بو ر کے بر آمد کرلیے ۔تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم با بر یعقو ب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے خنجر بر آمد کر لیا۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میوں میں ملو ث عاصم شہزاد اور ثنا ء کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیاز نے پویس ٹیم کی اس اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :