چکوال، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، کاروبار زندگی معطل،

مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لگاتار بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 5ویں روز میں داخل ، عوام کو شدید مشکلات

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:32

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا اور مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لگاتار بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 5ویں روز میں داخل ہوگیا۔ بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اور لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے اپنی دکانوں پر بیٹھے رہے اور خصوصی طور پر بجلی سے وابستہ کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوگئے۔ ہفتے کے روز ہلکے بادل آنے سے موسم ایک دفعہ پھر خوشگوار ہوگیا جبکہ چمکیلی دھوپ سے اب موسم آہستہ آہستہ گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :