حیدرآباد ،پولیس کا غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن،33 افغانیوں سمیت 63 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،

عدالت نے تمام افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) حیدرآباد پولیس نے ضلع میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کے خلاف آپریشن کرکے 33 افغانیوں سمیت 63 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، عدالت نے تمام افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت حیدرآباد ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں و افغانیوں کے خلاف ہفتے کو صبح ایس پی ہیڈکوارٹرمحمدراشد ہدایت کی سرکردگی میں ایس ایس پی حیدرآباد کے اسپیشل اینٹی ٹیریرسٹ اسکوڈاور ہٹٹری اور سائٹ سب ڈویژن کی پولیس کی بھاری نفری نے ہٹٹری، سائٹ اور ٹنڈو یوسف تھانوں کی حدود میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں اور افغانیوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کیا اور تلاشی کے دوران 33افغانیوں اور 30 مشکوک غیر ملکیوں سمیت 63افراد کو گرفتار کرلیا گیا، سائٹ تھانہ کی حدود سے حبیب اللہ افغانی ،شیر باز خان افغانی ،صدام حسین افغانی ،محمد اللہ افغانی ،یاسر خان افغانی ،شبیر خان افغانی، سید نبی افغانی ،قاسم خان افغانی ،سعود خان افغانی ،فضل محمدافغانی ،صدر خان افغانی ،عظیم خان افغانی ،غلام دستگیر افغانی ،عزیز افغانی ،اقبال افغانی ،روزی خان افغانی ،نور لال خان افغانی ،شیری دل افغانی ،مختیار خان افغانی، ٹنڈو یوسف تھانہ کی حدود سے شوکت پٹھان افغانی ،نصیر خان افغانی ،فیصل افغانی ،قیاس خان افغانی ، رضوان افغانی ،مومن زادہ افغانی ،عبدالحاکم افغانی ،دلدار افغانی ،اعجاز علی افغانی ،سمیع اللہ افغانی پٹھان ،جہانزیب خان افغانی ،زردار خان افغانی ،جنت گل افغانی اور رحیم اللہ افغانی گرفتار کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کے خلاف سائٹ اورٹنڈو یوسف تھانوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، گرفتار افراد کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر پولیس کے مطابق حیدرآباد ضلع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر اب تک41 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :