زیرگردش قرضوں کا حجم ایک بار پھر250 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:31

زیرگردش قرضوں کا حجم ایک بار پھر250 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء )زیرگردش قرضوں کا حجم ایک بار پھر250 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے واجبات بھی 552ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے واجبات کی وصولی سے سرکلرڈیٹ ادا کرے گی یا دوسرا طریقہ اسٹیک ہولڈرزکیلئے سبسڈی ہوسکتا ہے۔ عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ میگا ہائیڈل پاور پراجیکٹ، فرنس آئل کے بجلی گھروں کی کوئلے پر منتقلی اور متبادل ذرائع توانائی کے استعمال سے گزشتہ دوسال کے دوران سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوئی ہے۔ پیداواری لاگت اور ریونیو کے درمیان واضح فرق نے پاور سیکٹر کی مالی صحت کو کافی غیرمستحکم کیا ہے۔