مریدکے ،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:29

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)نوجوان نے محبوبہ کی طرف سے شادی کرنے سے انکار پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مریدکے کی آبادی قلعہ مسیتاں میں 26سالہ نوجوان آصف نے محبوبہ کی طرف سے شادی کے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں جسے مریدکے کے نجی ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گیا ۔نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جبکہ مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔