مریدکے تین مسلح ڈاکوؤں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ، عوام کو لوٹنا معمول بنا لیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:29

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)مریدکے تین مسلح ڈاکوؤں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ۔بتایا جاتا ہے مریدکے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے اور سرشام عوام کو لوٹنے کامعمول بنا لیا ہے گشتہ روز بھی دن بارہ بجے نجی بنک سے کیش نکلوا کر نکلی خاتون کو تین مسلح ڈاکوؤں نے جی ٹی روڑ پر سر عام درجنوں شہریوں کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر روک لیا اور بنک سے لی ہو ئی رقم لینے کا مطالبہ کر دیا جس پر خاتون نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہو ئے 50,000روپے کے نوٹوں کی گڈھی پاس کھڑے درجنوں مزدوروں کی طرف پھینک دی جس پر مسلح ڈا کوؤں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے مزدوروں سے نوٹون کی گڈھی چھین لی اور فرار ہو گئے واضحہ رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسی طرح کی شہر کے مختلف مقامات پر کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جنمیں اسی ٹائپ کے تین مسلح ڈاکوؤں کا زکر کیا جاتا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے مقامی پولیس کی کارکردگی بارے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔