قصبہ علیگڑھ، سوسائٹی اور گلشن اقبال سے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت،
بے گناہ کارکنان کو سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرپولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے مسلسل چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہفتہ کی صبح سی آئی ڈی پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر، یونٹ 125 کے کارکن محمد ندیم ولد محمد یامین اور اسی یونٹ کے ہمدرد محمد سلیم ولد عبدالحمید کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کرگرفتارکرلیا۔
سرکاری اہلکاروں نے سوسائٹی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر یونٹ 59 کے کارکنان محمد احسن ، محمد محسن اور سعادت کو گرفتارکرلیا، یہ تینوں سگے بھائی ہیں۔(جاری ہے)
جبکہ رینجرز نے سابقہ کے ٹی سی کے رکن محمد عرفان ولد جنید خان کو ان کی رہائش گاہ واقع گلشن اقبال سے گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی کھلی آزادی ہے جبکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایم کیوایم کے خلاف غیرمنصفانہ ، جانبدارانہ اور ظالمانہ کارروائیاں ا س بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپوں ، گرفتاریوں اور حراست کے دوران ظلم وتشددکے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے ،گرفتارشدگان کو رہا کیاجائے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کرایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.