یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو باحفاظت پاکستان لایا جائے، سید مفخر علی

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے قائم مقام امیر سید مفخر علی نے یمن میں ہونے والی خانہ جنگی اور سعودی عرب ودیگر عرب ممالک کے حملے کے نتیجے میں پیش آنے والی صورتحال پر ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کے یمن میں محصور ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو باحفاظت پاکستان لانے کے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

اور پاکستانی باشندوں خواتین اور معصوم بچوں کی جانوں کی حفاظت کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیشتر پاکستانی یمن میں اسکولوں، اسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یمن کی غیریقینی صورتحال میں پاکستانیوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ فوری طور پر اقدامات نہ کئے گئے تو تشویش ناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :