پیپلز پارٹی سٹی ڈیرہ مراد جمالی کا اجلاس،انی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:23

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈیرہ مراد جمالی کا اجلاس زیر صدارت میراصغر علی عمرانی # عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریڑی ڈاکٹر احمد حسین پندرانی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک کی اجلاس میں پی پی پی سٹی کے عہدیدار ، سٹی کونسل کے عہدیدار اور وارڈز کے صدور نے شرکت کی اجلاس میں کو چیئرمین آصف علی زرداری و صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ڈیرہ مراد جمالی میر اصغر خان عمرانی ڈاکڑ احمد حسین پندرانی سٹی جنرل سیکریڑی معشوق علی بوہڑرابطہ سیکریڑی نصرالله رڈ اسد اللہ گرانی ، ارشاد جمالی اور ایاز مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قیادت نے ذمہ داری دی ہے انشاء الله پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارٹی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی صلاحتیوں کو برورکار لاتے ہوئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری و صوبارئی صدرمیر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کرکے پارٹی کومزید فعال بنا کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اور ملک سے دہشت گردی و بد امنی ، بے روزگاری اور لاقانونیت ہمیشہ کیلئے صفایا کیا جائے گا اور پارٹی کی قیادت کے ساتھ قدم بقدم چل کہ ملک میں عوامی راج کا قیام لائیں گے۔ اور ملک سے لوڈ شیڈنگ ، کسانوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور تعلیمی میدان میں طلبا کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرکے انہیں ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کریں گے ۔

اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیا۔ اور صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں بلوچستان میں حقیقی جمہوری حکومت صوبے میں قائم کرکے بلوچستان کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور اجلاس میں وارڈوں کی سطح پر یونٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :