جمہوری وطن پارٹی ( عالی ) کے سربراہ نواب محمد عالی بگٹی سے پارٹی کے رہنماوٴں کی ملاقات

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) جمہوری وطن پارٹی ( عالی ) کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی سے کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے ورکروں نے پارٹی کے رہنماوٴں عبدالحئی، امیر حمزہ مری، میر محمد کاکڑکی قیات میں وفدنے ملاقات کی ورکروں نے قائد کو پارٹی کے مسائل اور تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کی اس موقع پر ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے نواب محمد عالی بگٹی نے کہا کہ ورکر اور نوجوان پارٹی کا سرمایہ اور ریڈ کی ہڈی کی مانند ہے۔

انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچ عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ کیونکہ متحدہوئے بغیر حقوق کے حصول ممکن نہیں نواب عالی بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے حالات میں کوئی خاص بہتر تبدیلی نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کا دور اور موجودہ حکمرانوں نے دور حکومت میں کوئی فرق نہیں، انہوں نے کہاکہ کہ آج بھی بلوچ عوام غربت بے روزگاری اور معاشی مسائل کا شکا رہے دوسری جانب بدمعاشی بھتہ خوری اور قبضہ گیری عروج پر ہے ۔

(جاری ہے)

قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں حکمران اس کے آگے بے بس دیکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں نے اقتدار کی کرسی سے پہلے جو وعدے بلوچ عوام کے ساتھ کئے تھے ۔ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدوں کو اب تک وفا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچ عوام یکجا ہوکر حقوق کے حصول کیلئے جد وجہد نہیں کرتے تب تک ظلم وستم او رمحرومیت سے نجات نہیں پاسکتے۔ انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ پارٹی کو معظم بنا نے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔