حکومتی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں سو فی صد مکمل ہے،عنایت اللہ خان،
موجودہ اتحادی حکومت نے مثالی بلدیاتی نظام تشکیل دیا ہے،عوامی خدمت سے غافل نہیں، صوبے میں حکمرانی نہیں بلکہ عوام کے خدمت کے لیے حکومت میںآ ئے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے،صوبائی وزیربلدیات
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں سو فی صد مکمل ہے اور جماعت اسلامی کے ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جس سے مل کر صوبہ بھر میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کریں گے ۔ دیر بالا میں سڑکوں کا جال بچھا کر علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔
وہ دیر بالا کے علاقے شنگ میں سڑک کے بلیک ٹاپنگ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ممبرصوبائی اسمبلی ملک بہر ام خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبے میں حکمرانی نہیں بلکہ عوام کے خدمت کے لیے حکومت میںآ ئے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک لمحے کے لیے عوامی خدمت سے غافل نہیں ہیں۔خدمت کے سلسلے میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی ہے اور مستقبل میں اس کے انتہائی اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اتحادی حکومت نے مثالی بلدیاتی نظام تشکیل دیا ہے اور انتخابات کے انعقاد کے بعد صوبہ بھر میں اس کے واضح ثمرات دکھائی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے بھی نچلی سطح پر مکمل ہوں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اختیارا ت براہ راست ان کے نمائندوں کو ملیں گے ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے پورے ملک میں سبقت حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.