پشاور،بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،

تین مختلف کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت پانچ ملزمان گرفتار،گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین مختلف کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو دو گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔سی سی پی او اعجاز احمد خان کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر کی طرف سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں پشاور کے داخلی وخارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا دی گئی ۔

پولیس ٹیم نے جمرود روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کرولا نمبر LEF/4035 برنگ کالا کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو اور 800 گرام ہیرؤئن برآمد کرکے دو ملزمان گلزار اورمسلم شاہ ولد سکندرسکنہ جمرود کو گرفتارکر لیا جبکہ دوسری کارؤائی کے دوران جمرود چوکی انچارج ASI نعمان خان بمعہ نفری پولیس نے مسماتہ نادیہ دختر حبیب الرحمان ساکن نوشہرہ اکوڑہ خٹک سے 2 کلو 400 گرام ہیرؤئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تیسری کاروائی کے دوران حیات آباد پولیس کو اطلاع ملنے پر کاروائی کے دوران آلٹو موٹر کار نمبر LOV/4715 برنگ سرخ کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان ،جلال حسین ولد سدیر خان ،عمران ولد رئیس خان ساکن جمرود کو گرفتار کرلی ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں ، ،

متعلقہ عنوان :