دنیا و آخرت کی کامیابی دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت میں مضمر ہے،امجدآفریدی،
تعلیم کے بعد صحت کے شعبے کی بہتری تر جیح ہے ،زیادہ سے زیادہ فنڈز ان شعبوں پر ہی خرچ ہونے چاہئیں ،وزیرکھیل خیبرپختونخوا
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل ، سیاحت و ثقافت امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت میں مضمر ہے لہذا وہ حکومت کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں بھی فرنٹئیر فاوٴنڈیشن جیسے فلاحی اداروں کی ہر ممکن مدد کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ فلاحی کاموں کے لئے آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں فرنٹئیر فاوٴنڈیشن ہسپتال کو تھیلیسیمیااور ہیمو فیلیا کے مریضو ں کے لئے اپنی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے 2ہزار سے زیادہ بلڈ بیگز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے فاوٴنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور نے بھی خطا ب کیا۔
صاحبزادہ حلیم نے بتایاکہ ان کا یہ ادارہ 2003میں پشاور میں قائم ہوا اور اس کے ساتھ3ہزارتھیلیسیمیااور ہیمو فیلیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔فاوٴنڈیشن نے اپنی خدمات کا دائرہ کار کوہاٹ اور سوات تک بڑھایا ہے۔اس تنظیم کو اپنی مدد آپ اور لوگوں کے صدقات اور خیرات سے چلایا جا رہا ہے۔امجد آفریدی نے اپنے خطاب میں فاوٴنڈیشن کے لئے جنر یٹرکا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس ادارے کے دوسرے ضروریات پورے کرنے کی بھی بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر افتخار حسین شاہ نے کوہاٹ میں یہ ادارہ قائم کیا تھا لہذا ہم سب کو افتخار حسین شاہ کی پیروی کرنی چاہیئے۔مشیر کھیل نے کہا کہ تعلیم کے بعد صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی تر جیح ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز ان شعبوں پر ہی خرچ ہونے چاہئیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کوہاٹ کے دوسرے منتخب نمائندے چاہیں تو گیس رائلٹی سے کوہاٹ میں الشفاء کی طرز پر جدید ہسپتال کی تعمیر کے لئے تیار ہیں۔مشیر موصوف نے ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال اور گندگی کے ڈھیر کا روٹس لیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہا ر کیا کہ ہسپتال انتظامیہ اور مقامی بلدیہ اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.