وزیر اطلاعات خیبرپختونخواکی سینئر صحافی شوکت خٹک کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف اور سینئر صحافی شوکت خٹک کے والد نور مالک کی وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور متاثرہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
؂

متعلقہ عنوان :