اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے یمن میں باغیوں کے حملو ں کی شدید مذمت

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:47

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے یمن میں باغیوں کے حملو ں کی شدید ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر اقوام متحدہ کو شدید تشویش ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے لہذا باغیوں اور عرب ممالک کو چاہیئے کہ اس مسئلے پرجنگ کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ معاملہ باآسانی حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :