Live Updates

یمن میں ہزاروں محصور پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے ‘ اعجازاحمدچوہدری،

پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت اور امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘ صدر پی ٹی آئی پنجاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ یمن میں ہزاروں محصور پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے ، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستانی حکومت یمن میں جاری شدید جنگ میں محصور ہزاروں پاکستانیوں کو جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے اور یمن میں ہزاروں محصور پاکستانیوں کے گھروالوں کی معلومات کے لئے بڑے شہروں میں ڈیسک قائم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت اور امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کر کے یمن کے مسئلے کا حل نکالا جائے، کئی سالوں سے پاکستان خود بدترین دہشتگردی کا شکار ہے ، ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالروں کا ملک کو نقصان پہنچ چکا ہے ،تحریک انصاف کا اصولی موقف ہے کہ پاکستان کو اس جنگ میں کسی صورت نہیں کودنا چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات