اعجاز احمدچوہدری آج سانحہ یوحنا آباد میں جلائے گئے بابر نعمان شہید کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھرجائینگے

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری آج ( اتوار ) 29 مارچ کو سرگودھا کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر زندہ جلائے جانے والے بابر نعمان شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے کوٹ پہلوان شاہ پور جائیں گے اور تحصیل کوٹ مومن میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے، اس موقع پر ضلعی صدر ممتاز اختر کاہلوں ، عنصر اقبال ہرل، شہزاداحمد میکن، افتخار گوندل، نویداسلم وڑائچ، فیصل جاوید گھمن، رانا رشید سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنا ن موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :