کسی کے فون کا ٹیپ کیا جانا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:58

کسی کے فون کا ٹیپ کیا جانا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے: وفاقی وزیر ریلوے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی کےفون کا ٹیپ کیا جانا غیر اخلاقی وغیر قانونی فعل ہے، مسلم لیگ ن کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ہرگز کوئی رنجش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کی مبارکباد دی جبکہ ان کی جانب سے مذمت کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کسی کا فون ٹیپ کرنا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تحفظ نہ صرف پاکستان بلکہ ہر مسلمان کا فرض ہے۔کراچی آپریشن سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہرحال میں امن کا قیام چاہتے ہیں اسلیئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر سے مجرموں کو نکالنا ہوگا۔ کراچی میں امن کے قیام کیلئے نہ صرف رینجرز بلکہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :