پشاور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کے آپریشن کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریتی بازارمیں درجنوں تھڑے  شٹر اورغیرقانونی تعمیرات مسمارکردئیے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید ظفر علی شاہ کی نگرانی میں اشرف روڈ تا ریتی بازار تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کیاگیااس موقع پردیگرافسران کے علاوہ ڈیمالشن سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی آپریشن کے دوران اشر ف روڈ سے لیکر ریتی بازار تک تجاوزات کے خلا ف مڈنائٹ آپریشن میں متعدد تھڑے  جچھے  شٹر  ریمپس اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید ظفرعلی شاہ نے کہا جن بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں ہوا ان بازاروں میں بھی آپریشن ہوگا اس سلے قبل تاجر اپنی دکانیں اپنی حدود میں رکھیں کیونکہ ایک انچ تجاوزبرداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :