ضلعی انتظامیہ اورقصاب برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،

قصاب برادری دس اپریل تک اپنی دکانوں میں شیشہ اورا لیکٹرانک سکیل لگانے پر رضامند

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ضلعی انتظامیہ اورقصاب برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے  قصاب برادری دس اپریل تک اپنی دکانوں میں شیشہ اورا لیکٹرانک سکیل لگانے پر رضامند  10 اپریل کے بعد شیشہ اور الیکٹرانک سکیل نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود کی زیر صدارت قصابوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اسامہ احمدوڑائچ  اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد اورتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ قصاب برادری کے رہنماؤں صدر الحاج عبدالمالک نائب صدر مقصود خان قریشی  چیئرمین فردوس خان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر قصاب ایسوسی ایشن کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن میں قصاب ایسوسی ایشن کی درخواست پر دس اپریل تک توسیع کی گئی جسکے بعد عمل درآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے اور قصابوں کو براہ راست جیل منتقل کرنے احکامات جاری کیں اس سلسلے میں القریش قصاب ایسوسی ایشن نے دس اپریل تک شیشہ لگانے اور الیکٹرانک سکیل ساتھ رکھنے کے لئے انتظامیہ کو مکمل یقین دہانی کرا ئی ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے قصابوں کے مفاد میں تمام نجی مذبح خانوں کوبند کرنے کے لئے اے سی پشاور اورتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وں کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے اور گھروں میں قائم نجی مذبح خانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جبکہ قصابوں کی درخواست پر چھوٹے گوشت کے نئے نرخ کے تعین کے لئے اے اے سی محمد فواد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے اور ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ گیارہ اپریل کو پورے ضلع کے دورہ کرکے قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کرنے کااعلان کیا اس موقع پر قصاب برادری نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :