Live Updates

میرپور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کا پیپلزپارٹی کی امیدوار کے حق میں دستبرداری سے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کا مک مکا ثابت ہوگیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:36

میرپور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کا پیپلزپارٹی کی امیدوار ..

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرپور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری سے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کا مک مکا ثابت ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میر پور کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ڈے سے ایک ند قبل (ن) لیگی امیدوار ارشد عازی کے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اشرف کے حق میں دستبرداری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی نام نہاد میثاق جمہوریت کے نام پر کیا گیا جس کا واحد مقصد زرداری اور نواز شریف کی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر ایک بار پھر زرداری اور نواز ایک ہوگئے ہیں ، انہوں نے میر پور کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (کل) 29 مارچ کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیں اور ” سٹیٹس کو “ کی قوتوں کو شکست فاش سے دو چار کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات