ورلڈ کپ کے بعد کون کون ہو گا ریٹائر؟،
پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور اسٹار کھلاڑی مہیلا ،جیوردھنے شاملِ فہرست ہیں جبکہ آئرش کپتان پورٹرفیلڈ اور تلکارتنے دلشان کی جانب سے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے امکانات ، آج کا فائنل کھیلنے والے کینگروز کپتان مائیکل کلارک اور کیوی ٹیم کے باؤلرز ویٹوری کا بھی آخری میچ ہوگا
ہفتہ 28 مارچ 2015 19:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے اختتام کے ساتھ کچھ سینئر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی ،قومی کپتان مصباح الحق، آسٹریلیا نے کپتان مائکلی کلارک ، سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور اسٹار کھلاڑی مہیلا جیوردھنے شاملِ فہرست ہیں جبکہ آئرش کپتان پورٹرفیلڈ اور تلکارتنے دلشان کی جانب سے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے امکانات ہیں۔
ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی ایک روزہ کیریئر پر روشنی ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے162 میچز میں 42 نصف سینچریاں سمیت 43.40 کی اوسط سے 5 ہزار 122 رنز بنائے ہیں لیکن وہ کوئی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنیون ڈے کیرئر کے 398 میچز میں 6 سینچریوں اور 39 نصف سینچریاں کی مدد سے 23.57 کی اوسط آٹھ ہزار 64 رنز بنائے جبکہ 34.51 کی اوسط395 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 244 بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں 8 سینچریا ں اور 57 نصف سینچریوں سمیت 44.42 کی اوسط سے 7 ہزار 907 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 37.64 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔سری لنکن کپتان وبلے باز کمار سنگاکارا نے اپنے شاندار کیریئر میں 404 ون ڈے میچز میں 25 سنچریوں اور 58 نصف سینچریوں سمیت 41.98 کی اوسط 14 ہزار 234 رنز بنائے ہیں۔سابق سری لنکن کپتان اور تجربہ کار بلے باز مہیلا جے ور دھنے نے ون ڈے کیریئر کے 448 میچز میں 19 سینچریوں اور 77 نصف سینچریوں کی مدد سے33.37 کی اوسط سے 12650 رنز بنائے جبکہ 70.37 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بہترین کیوی اسپنر ڈینیئل ویٹوری بھی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔36 سالہ کرکٹر نے 294 ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہزار 244 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 305 وکٹیں بھی حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.