Live Updates

جوڈیشل کمیشن معاہدے کے مطابق نہ بنا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی اورن لیگ کیلئے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا ؛اسد عمر

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:49

جوڈیشل کمیشن معاہدے کے مطابق نہ بنا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی اورن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن معاہدے کے مطابق نہ بنا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا اٹارنی جنرل کے بھیجے گئے مسودے میں کوئی تبدیلی نہیں تھی اور اسحاق ڈار نے خود تسلیم کیا کہ اس نے مسودے کو نہیں پڑھا تھا ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت میں ایک واک کی تقریب کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن پر کسی قسم کا ردوبدل برداشت نہیں کرے گی اور اگر حکومت نے معاہدے میں ترمیم کی تھوڑی سی کوشش کی تو پھر ہم سڑکوں پر ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) کیلئے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معاہدے کے وقت جو مسودہ پیش کیا گیا تھا اسی پر اتفاق کیا لیکن اٹارنی جنرل کی جانب سے بھیجے جانے والے مسودے میں کوئی تبدیلی نہیں تھی اور معاہدے کے اہم نکات مسودے میں شامل نہیں تھے جس اسحاق ڈار نے اعتراف بھی کیا کہ اس نے مسودے کو نہیں پڑھا تھا اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہی اسمبلیوں میں جانے کا مشاورت سے فیصلہ کرے گی حالانکہ مسودے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو سات روز میں بننا تھا ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ دوسروں کی جنگ میں شمولیت حاصل کرکے پاکستان پہلے بہت نقصان اتھا چکا ہے پاکستان کو فریق بننے کی بجائے دونوں ملکوں میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :