اوکاڑہ کینٹ، پولیس نے پتنگ بازوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی
پتنگ بازی کے باعث کسی شہری کو جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار مقامی ایس ایچ او ہوگا ، شہری
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:39
اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) پولیس نے پتنگ بازوں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ آوارہ نوجوان شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پتنگ بازی کے مقابلوں میں مصروف، پولیس لمبی تان کر سوگئی۔ اگر پتنگ بازی کے باعث کسی شہری کو جانی نقصان ہوا تو اسکا ذمہ دار مقامی ایس ایچ او ہوگا ، شہریوں کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں صمد پورہ، پیپلز کالونی، صدیق نگر، فردوس ٹاؤن، شریف ٹاؤن، دبئی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پرہے یوں معلوم ہوتا ہے پولیس نے ان کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہو۔
یہاں تک کہ ماڈل تھانہ بی ڈویژن سے چند گز کے فاصلے پر پتنگ بازی کے مقابلے دن بھر ہوتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
مقامی ایس ایچ او پتنگ بازی کے مقابلے رکوانے کی بجائے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی ایس ایچ او بھی پتنگ بازی کا شوقین ہے اور پتنگ اور دھاتی ڈور فروشوں سے اس کے قریبی تعلقات ہیں۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پتنگ بازی کے باعث کوئی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار مقامی پولیس ہوگی جنہوں نے پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی رکوانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور سپیشل فورس شہر میں تعینات کی جائے جو پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میرے علاقے میں پتنگ بازی نہیں ہوتی اگر کوئی پتنگ بازی کرتا دیکھا گیا تو قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.