فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، جسٹس محمد نور مسکانزئی عدلیہ انصاف کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے، شہری حقیقت کی بنیاد پر کسی ظلم، نا انصافی سے متعلق عدلیہ کو آگاہ کریں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:39

کوئٹہ +خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہاہے کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔انصاف کی فراہمی ، کرپشن کے خاتمہ کے لئے عدلیہ تمام ممکنہ اقدامات کرر ہی ہے ۔شہری حقیقت کی بنیاد پرکسی ظلم اورناانصافی سے متعلق عدلیہ کو آگاہ کریں عدلیہ انصاف کی فراہمی کے لئے فوری طور پرحرکت میں آئیگی۔

لسانی قومی یا تعلق داری یا اثر و رسوخ کی بنیاد پر کسی کی حق تلفی ناممکنات میں سے ہے ۔سائلین بلاواسطہ عدلیہ سے انصاف طلب کرنے کے لئے ہمہ وقت رجوع کرسکتے ہیں عدلیہ انہیں مایوس نہیں کریگی ۔یہ بات انہوں نے خضدار میں ججز ، سرکاری آفیسران ، بلدیاتی نمائندوں ، وکلاء ، تاجربرادری اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع جسٹس جناب نعیم اختر افغانی ۔

انسپیکشن جج بلوچستان ہائی کورٹ جناب روزی خان ۔ رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ جناب نذیراحمد لانگو ۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ،چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار آغا شکیل احمد درانی ،سیشن جج جناب غلام صدیق ،انسداد دہشت گردی کے جج جناب بشیر احمد بادینی ،جوڈیشنل مجسٹریٹ جناب عبدالقیوم دہوار ،جوڈیشنل مجسٹریٹ آواران بمقام خضدار جناب اعجاز احمد لانگو ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ،مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،قاضی جھالاوان جناب عبداللہ ،ڈپٹی مئیر مفتی عبدالقادر شاہوانی ،سردار علی محمد قلندرانی۔

مولانا عنایت اللہ رودینی ۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی ، ایڈوکیٹ عبدالسلام سمیت دیگر موجود تھے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ بلوچستان جسٹس جناب محمد نورمسکانزئی کو بتایا گیا کہ جوڈیشنل آفسرز بنگلوز و اسٹاف کالونی پر مجموعی طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے اخراجات آئیں گے جبکہ یہ منصوبہ جون 2016 ء تک مکمل ہو گا چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ معاشرے میں ہر انسان کے حقوق موجود ہیں ۔

اقلیت بھی کسی ناانصافی سے متعلق جب چاہیں عدالت کے دوروازے کھٹکھٹا سکتے ہیں ۔ ان کی حق تلفی کے ازالے کے لئے فوری طور پر عدلیہ اقدامات کریگی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے ۔ کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کے عدلیہ بڑے پیمانے پر اقداما کرر رہی ہے ، کرپشن سے پاک معاشرہ کا قیام عدلیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

،چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد سمالانی ایڈووکیٹ ،ایڈوکیٹ عبدالسلام نے وکلاء کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی دور ائے نہیں کہ انصاف کی فراہمی اور سائلین کے مسائل سننے میں بار کا کردار بھی ا ہم ہے بار کے مثبت تجاویز کو ضرور اہمیت دیں گے انہوں نے جھالاوان بار کے لئے الیکٹرانک لائبریری اور کتابوں کی فراہمی کا اعلان کیا بعد ازں چیف جسٹس بلوچستان جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے سیشن کورٹ کے احاطے میں خواتین وکلاء کے لئے بار روم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور بار روم کی آرائیش کیلئے 50ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :