شام ، عراق، یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکسایا جارہاہے، مفتی محمدنعیم،
مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث امت مسلمہ بے پناہ مسائل ومشکلات سے دوچارہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ شام ،عراق ،یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکسایا جارہاہے ، مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج پوری امت مسلمہ بے پناہ مسائل و مشکلات سے دور چار ہے،یمن میں محصور پاکستانیوں کو فوری طور پر بحفاظت نکالنے کیلئے اقدام کیے جائیں،یمن میں موجود پاکستانی اور مسلمان تنہا نہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،یمن کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی تلاش کرنا بہتر ہوگا، شام ، عراق، یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکساکرعالم اسلام کے مرکز سعودی عرب پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے میں حکومت کو دیر نہیں کرنی چاہیے تھی فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیے ، حکومت کا یمن سے محصورین کو بحفاظت نکالنے کیلئے کوششیں خوش آیند اور دیر آید درست آید کے مصداق ہے، انہوں نے کہاکہ خلیج میں ایک نئی جنگ کا آغاز کردیاگیا ہے، عرب ممالک کو باہم لڑا کر ایک مخصوص ٹولے کو پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اور بیک ڈور اسرائیل ، امریکا اور دیگر اسلام دشمن ممالک یمن میں باغیوں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرکے امت مسلمہ کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت زار کے ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنے مفاد کی خاطر ہر دور میں مسلم امہ کے مفاد کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ آج پوری امت مسلمہ بھگت رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.