دکی ،کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے مزدور جاں بحق ،تین بے ہوش

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:16

دکی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) دکی میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے باعث ایک مزدور جاں بحق تین بے ہوش، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دکی میں مقامی کوئلہ کا ن میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ایک مزدور عصمت اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بے ہوش گئے انتظامیہ نے فوری طورپر جاں بحق ہونے والے مزدور اور دیگر تین مزدوروں کو کان سے باہر نکال دیا ہیں۔

(جاری ہے)

بے ہوش ہونے والے مزدوروں کو ہسپتال میں داخل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :