سنی اتحاد کونسل کی جے یو پی کے رہنما شہزاد انجم انصاری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، طارق محبوب صدیقی ، مولانا اکبر نقشبندی اور ارشد مصطفائی نے جمعیت علماء پاکستان ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری کے شوزاد انجم انصاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد انجم کے قاتلوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ شہزاد انجم جیسے محب وطن رہنما کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ پنجاب میں اہلسنّت شدید عدم تحفظ کا شکا ر ہیں۔شہزاد انجم کا قتل فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہو ا دینے کی سازش ہے۔اہلسنت مسلسل دہشتگردی کا شکار ہیں۔رہنماؤں نے لواحقین کے اہل خانہ سے ہمدردی اوردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :