بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری غیر قانونی تعمیرات اور و تجاوزات کا خاتمہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)بلدیہ کورنگی کا گرین بیلٹس ،فلاحی و رفاحی پلاٹس اور پارکوں و کھیل کے میدانوں سمیت شاہراہوں اور گلیوں میں ٹینٹ لگا کر تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے انعقاد سے اجتناب کریں بلدیہ کورنگی نے تجاوزات کے خلاف شاہ فیصل،کورنگی اور لانڈھی زون میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کررکھا ہے گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں گرین بیلٹس سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے بعد شاہراہوں اور گلیوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ آخری تجاوزات کے خاتمے تک تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک اور سرکاری اراضی کے چپے چپے کی حفاظت عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے تجاوزات کے خاتمے کے لئے حوالے سے گرینڈ آپریشن اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنائیں اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو موثر انداز میں چلا کر ضلع کورنگی کو تجاوزات سے پاک بنایا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کہاکہ تجاوزات علاقائی ترقی و خوبصورتی پر بد نما داغ ہے عوام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کا محاسبہ کریں ۔