فٹبال،نیمارنے برازیل کوفرانس کیخلاف دوستانہ میچ جتوادیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 17:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) نیمارکے شان دارکھیل کی بدولت برازیل نے فرانس کو دوستانہ میچ میں 1-3 سے شکست سے دوچارکردیا۔کولمبیا نے یکطرفہ مقابلے میں بحرین کیخلاف0-6 سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایران نے چلی کو قابو کرلیا۔ پیرس میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں برازیل نے فرانس کو 1-3سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

21ویں منٹ میں رافیل ویرانے نے پہلاگول کرکے فرانس کوبرتری دلادی تاہم وقفے سے پہلے ہی آسکرنے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

دوسرے ہاف کے 27ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے نیمارنے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھایااور اسکور 1-2 کردیا۔ 69ویں منٹ میں لوئز گستاوونے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ کھیل کے اختتام تک فرانس گول کے خسارے کو کم کرنے میں ناکام رہا۔ اس طرح برازیل نے فرانس کیخلاف دوستانہ میچ 1-3 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں کولمبیا نے بحرین کو 0-6 سیزیر کیا۔

متعلقہ عنوان :