میامی اوپن ٹینس،رافیل نڈال ،مرے ،واورینکا تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

ہفتہ 28 مارچ 2015 17:43

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سپین کے رافیل نڈال، اینڈی مرے اور اسٹین واورینکا نے میامی اوپن ٹینس کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے،امریکی شہرمیامی میں جاری ٹینس ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن الماگرو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ، چار اور چھ،دو سے زیرکیا،سوٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا نے ارجنٹائن کے کارلوس برلوک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، واورینکا کی فتح کا اسکورچھ،سات، سات، پانچ اورچھ،دو رہا،برطانوی اسٹاراینڈی مرے بھی امریکا کے ڈونلڈ ینگ کو ہراتے ہوئے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :