یمن میں محصور پاکستانی بیٹیوں صدر پاکستان سے دل دہلا دینے والی اپیل کر دی

ہفتہ 28 مارچ 2015 17:06

یمن میں محصور پاکستانی بیٹیوں صدر پاکستان سے دل دہلا دینے والی اپیل ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) یمن میں محصور پاکستانی بیٹی نے صدر پاکستان سے درد نا ک اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہاں ان کی عزتوں کو خطرہ ہے آپ ہمیں یہا ں سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق یمن میں محصور لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ان کے ساتھ بہت سے لوگ محصور ہیں ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں لیکن انہیں سفارت خانے کی جانب سے د و آپشن دی گئی ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے حدیدہ باہر نکل جائیں لیکن وہ یہاں پر آدھا کلومیٹر بھی نہیں چل سکتیں ہر طرف حوثی موجود ہیں اور مسلسل بمباری ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انہیں یہاں کھانے پینے سے زیادہ عزتوں کا خطرہ ہے ،انہوں نے صدر پاکستان سے سوال کیا کہ اگر ان کی جگہ آپ کی بیٹی یا بیوی ہوتی توآپ کیا اقدامات کرتے ،ہم بھی آپ کی بیٹیاں ہیں اس لیے ہماری مدد کی جائے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے اس سے پہلے کے تمام تر اقدامات معطل ہو جائیں ،ہمیں یہاں سے نکالنے کیلئے اقدمات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کے پاس یہاں سے نکلنے کیلئے صرف دوراستے ہیں ایک سمندی راستہ اور دوسرا ہوائی راستہ ہے اس کے علاوہ زمینی راستہ محفوظ نہیں ہے ہرطرف بمباری ہو رہی ہے اور باہر حوثی موجود ہیں اس لیے زمینی راستہ کے ذریعے آدھا کلومیٹر بھی سفر نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ عنوان :