ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں تعطل کے خدشے کو مسترد کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:21

تہران/جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد احمد ظریف نے یمن بحران کے بعد جوہری مذاکرات میں تعطل کے خدشے کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باوجود جوہری بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کے باغیوں پر بمباری کی وجہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات تناؤ میں ہیں۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے یمن پر خدشات کے باوجود ہمارے مذاکرات نیوکلیئر معاملات تک ہی محدود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ماہ کے آخر تک جوپری معاہدے کے فریم ورک کا تعین کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :