امریکہ کی ریاست الاباما میں پولیس اہلکار پر بھارتی شخص کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) امریکہ کی ریاست الاباما میں پولیس اہلکار پر بھارتی شخص کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا استغاثہ کے مطابق 26 سالہ پولیس اہلکار ایرک سلیون نے 57 سالہ بھارتی شہری سریش بھائی پٹیل کے خلاف غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

سوریش بھائی اس واقعے سے کچھ عرصہ پہلے ہی امریکہ منتقل ہوئے تھے وہ فروری میں اس وقت زخمی اور جزوی طور پر مفلوج ہو گئے جب پولیس اہلکار نے انھیں زمین پر دھکا دیتے ہوئے گرا دیا۔

معطل ہونے والے ایرک سلیون اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہیں اور ان پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جائے گا۔الاباما کے گورنر رابرٹ بینٹلے نے سوریش بھائی سے ہونے والے نامناسب سلوک پر بھارتی حکومت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت کے غیر مناسب استعمال کا واقعہ ہے۔سوریش پٹیل کے وکیل کے مطابق ان کے موکل اب صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم اب بھی طبی مرکز میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :