صومالیہ ، فوج نے موغادیشو کے ہوٹل کو جنگجو گروپ الشباب واپس حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:19

مو غا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صومالیہ کی فوج دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کو جنگجو گروپ الشباب واپس حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی مکہ المکرمہ نامی ہوٹل میں جاری فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ کے لیے صومالیہ کے سفیر یوسف باری باری بھی شامل ہیں ، دوسرے سفارتکاروں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی تربیت یافتہ صومالی فوج کے خصوصی دستوں نے ہوٹل کے زیادہ تر حصوں کا کنٹرول حاصل کر لیا الشباب کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہوٹل مکہ المکرمہ کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ حکومتی اہلکاروں میں بہت مقبول ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہمارے لیے وہ ہوٹل نہیں ہے بلکہ حکومت کا ایک ٹھکانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :