اسلام آباد : یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے انتظامات مکمل : ترجمان وزیر اعظم ہاوس

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:25

اسلام آباد : یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے انتظامات مکمل : ترجمان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

جس کے تحت وزیر اعظم کی ہدایات پر پاکستانیوں کے یمن سے انخلا کے لیے پی آئی اے کے دو طیاروں کو طیار کیا گیا ہے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ یمن میں ریاستی ڈھانچہ تباہ ہونے کے باعث ائیر پورٹس غیر فعال ہو چکے ہیں تاہم ایوی ایشن حکام اور صنعا کے پاکستانی سفارتخانے کی کلئیرنس کے بعد طیاروں کو یمن روانہ کر دیا جائے گا جس کے بعد یمن میں محصور پاکستانیوں کو قافلوں کی شکل میں ہمسایہ ممالک لایا جائے گا.

جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں موجود پاکستانیوں کے ساتھ ہیں ، ہمارے دل بھی یمن میں محصور پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یمن کے پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جس کے لیے جام ع پلان تشکیل دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :