کراچی : سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ ، رکشے کے بعد ملزمان ہائی روف میں عدالت پہنچ گئے۔

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:15

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : کراچی میں سندھ پولیس کا ایک روز میں دوسرا کارنامہ سامنے آ گیا. ملزمان کو رکشے میں لانے کے بعد اب ہائی روف میں لایا گیا.

(جاری ہے)

پولیس ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے لیے ہائی روف میں لے کر پہنچ گئی جس میں محض ایک اہلکار ملزمان کی نگرانی کے لیے بٹھایا جا تا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ان ملزمان کو کبھی رکشوں ، ہائی روف اور کبھی تو موٹر سائیکلوں پر بھی لے کر آتی ہے اور یہ کوئی عام ملزمان نہیں ہوتے ان میں سے بیشتر پر سنگین الزامات ہوتے ہیں جبکہ متعدد افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوتا ہے.

متعلقہ عنوان :