کراچی : رینجرز پر حملے کا مجرم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:55

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : رینجرز پر دستی بم سے حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرم کا نام طلحہ ہے جس نے رینجرز پر شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں رینجرز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے. مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4 میں پیش کیا جائے گا. جس میں پولیس کی جانب سے مجرم کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

متعلقہ عنوان :