منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کا چودہ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:20

منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کا چودہ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) راولپنڈی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کا چودہ دن کا ریمانڈ دے دیا ، ماڈل گرل کی جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ ماڈل ایان مزید چودہ روز جیل میں رہیں گی ، کسٹم کورٹ نے ماڈل گرل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔ ملزمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔

ماڈل گرل ایان کو منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا تو ماڈل گرل نے کیمروں سے بچنے کے لیے برقع کا سہارا لے لیا ۔ اس سے پہلے عدالت پیشی کے موقع پر ماڈل گرل پی کیپ سے اپنا چہرہ چھپاتی رہیں ۔ راولپنڈی کی کسٹم کورٹ میں کسٹم تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ماڈل ایان اس کے والد کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ بعض شہادتیں قلمبند کرنا باقی ہیں ، تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت چاہیے ۔ ملزمہ کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کو توڑ موڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ الزامات بے بنیاد ہیں ، ایان کو رہا کیا جائے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے کسٹم حکام کی استدعا منظور کرلی اور ماڈل گرل کو مزید چودہ روز جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ملزمہ کو گیارہ اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ دوسری طرف جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ سمگلنگ کے ملزموں کو بی کلاس نہیں دی جاسکتی جس پر کسٹم کورٹ نے ماڈل گرل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :