کراچی : سندھ پولیس کے پاس گاڑیاں کم پڑ گئیں ، ملزمان کو عدالت رکشے میں لایا گیا۔

ہفتہ 28 مارچ 2015 11:31

کراچی : سندھ پولیس کے پاس گاڑیاں کم پڑ گئیں ، ملزمان کو عدالت رکشے میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مارچ 2015 ء) : کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، سندھ پولیس کے پاس گاڑیاں کم پڑ گئیں ، ملزمان کو رکشے میں لے کر عدالت پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق ملزمان طیب اور تصدق پر بھتہ خوری اور قتل کے الزامات ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. پولیس ملزمان کو پولیس کی گاڑی میں لانے کی بجائے رکشے میں لے کر عدالت پہنچ گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا سندھ پولیس کے پاس گاڑیاں کم پڑ گئیں جس کے باعث ان کو یہ قدم اٹھانا پڑا.

متعلقہ عنوان :