جرمن طیارے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیئے جانیوالا معاون پائلٹ ذہنی بیماری کا شکارتھا، تفتیش کار
جمعہ 27 مارچ 2015 23:33
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) جرمن طیارے کے حادثے کے تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ معاون پائلٹ ذہنی بیماری کا شکار تھا جب کہ ڈاکٹرز نے بھی اسے کام کے لیے غیرموزوں قرار دیا تھا لیکن اس نے اپنی بیماری کو انتظامیہ سے چھپایا۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے سرکاری تفتیش کار رالف ہیرن بروک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاون پائلٹ آندریس لوبٹز بیمار تھا،معاون پائلٹ کے گھر کی تلاشی کے دوران ملنے والے ڈاکٹر کے نسخوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آندریس ذہنی بیماری کا شکار تھا اور حادثے والے دن ڈاکٹر نے اسے کام پر جانے سے منع کیا تھا۔
سرکاری تفتیش کارکا کہنا ہے کہ آندریس کے گھر سے ملنے والا بیماری کا نوٹ جرمنی میں عام ہے جو ڈاکٹر چھوٹی سی بیماری پر بھی جاری کردیتا ہے تاہم آندریس بیماری کا شکار تھا اور وہ اس کا علاج بھی کرا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آندریس کے کسی سیاسی یا مذہبی تعلق کے شواہد نہیں ملے جب کہ جرمن میڈیا کا کہنا ہے آندریس ذاتی پریشانیوں میں بھی گھرا ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمن ایئر لائن کا طیارہ فرانس میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.