نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور مضاربہ کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں قاضی محمد ابو بکر کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 مارچ 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پشاور ریونیو دفتر کے پٹواری سعید خان جو کہ کالا پٹواری کے نام سے مشہور تھا اسے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے اور اسلامی سرمایہ کاری مضاربہ کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں قاضی محمد ابو بکر کو گرفتار کر لیا ہے ۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم سعید خان پٹواری کی ماں کے نام پر اس کے گاوں میں 9کنال اور دس مرلہ کی بے نامی زمین تھی اسی کو اس نے اپنے بھائی کے نام منتقل کیا اور پھر اپنے نام کروا لی ۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم نے 2.380ملین روپے کی لاگت سے گھر بھی تعمیر کیا اسی طرح ملزم کی بیوی نے اپنی ماں سے مومن ٹاون میں واقع 25لاکھ روپے مالیت کا بنگلہ بھی خریدا جس کے لین دین کا ملزم کے پاس کوئی جواز نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم نے 2008ء میں ایک بے نامی ایکس لائی 13سو سی سی کار بھی اپنی ما ں کے نام پر خریدی اور ملزم اور اس کی بیوی کے اکاونٹ میں مختلف زرائع سے لاکھوں روپے آئے جس کا بھی ملزم کوئی جواز پیش نہیں کر سکا ۔

تاہم نیب خیبر پختونخوا نے آج اسلامک انوسٹمینٹ کمپنی لمیٹڈ کے قاضی محمد ابوبکر کو گرفتار کیا جس نے اسلامی طرز تجارت مضاربہ و مشارکہ کاروبار کے بھیس میں مبینہ طور پر عوام کو دھوکہ دیا اور بے گناہ لوگوں سے فراڈ کر کے 47.11ملین روپے ہتھائے ۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ ملزم قاضی محمد ابوبکر کو گرفتار کر کے نیب نے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :