قطر پاکستان ایل این جی معاہدہ 15سال کے لئے ہے، قطر کسی بھی وقت معاہدے کو 90دن کے نوٹس پر ختم کر سکتا ہے، معاہدے میں ایل این جی کی قیمت، مقدار اور مدت مقرر نہیں کی گئی، ایل این جی معاہدے کی دستاویزات میں انکشاف

جمعہ 27 مارچ 2015 22:33

قطر پاکستان ایل این جی معاہدہ 15سال کے لئے ہے، قطر کسی بھی وقت معاہدے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) قطر پاکستان ایل این جی معاہدہ 15سال کے لئے ہے، قطر کسی بھی وقت معاہدے کو 90دن کے نوٹس پر ختم کر سکتا ہے، معاہدے میں ایل این جی کی قیمت، مقدار اور مدت مقرر نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق قطر اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایل این جی معاہدہ میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ یہ معاہدہ 15سال کیلئے ہے، اس دوران قطر کسی بھی وقت معاہدے کو 90دن کے نوٹس پر ختم کر سکتا ہے اور معاہدے میں ایل این جی کی قیمت، مقدار اور مدت مقرر نہیں کی گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اس میں پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کے مالی بحران اور ڈیفالٹ پر بھی سخت شرائط معاہدے میں شامل ہیں جن کے مطابق اگر پی ایس او نے مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کی تو اس کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :