اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر جعلی احکامات جاری کرنیوالاوزارت داخلہ کا سیکشن آفیسر گرفتار،تفتیش شروع

جمعہ 27 مارچ 2015 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر جعلی احکامات جاری کرنیوالے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر جمع کو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر احکامات جاری کرنیوالے سیکشن آفیسر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے ۔ سیکشن آفیسر صوبائی حکومتوں اور دیگر محکموں کو غیر قانونی احکامات جاری کرنے میں ملوث تھا ۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے اور جلد اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ ملزم کے ساتھیوں کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے ۔